Menu
Menu

پاکستان میں بڑی تیاریاں

Posted by Web Editor on Sep 8th, 2010

Print This Post Print This Post Email This Post Email This Post

 

رشید احمد
پاک پرست –
WWW.PAKNATIONALISTS.COM

پاکستان کے موجودہ اور مستقبل کے حالات کے تعین کے لئے پاکستان اور دنیا کے دیگر ممالک بڑی تیاریوں میں مصروف ہیں، جن میں پاکستان کے اندر ایک تیاری پیپلز پارٹی کی ہے جو اپنی حکومت کو چھوڑ کر راہ_ فرار تلاش کر رہی۔ ہے یہی وجہ ہے کہ سو کے قریب وزرا ہونے کے باوجود ایک بھی سیلاب زدگان کے ساتھ نہیں اور ان میں سے اکثر نے اپنی فیملیز کو بیرون_ ملک سیٹل کردیا ہے اور اب یہ لوگ صرف دنیا سے ملنے والی امداد اور آئی ایم ایف کے نۓ قرض میں سے اپنا حصّہ لینے کے لئے ٹکٹ کٹواۓ، سوٹ کیس پیک کیے انتظار کر رہے ہیں۔

ایک طرف مسلم لیگ (ن) کی تیاری ہے جنہوں نے اس حکومت کو اب تک فرینڈلی اپوزیشن مہیا کی اور عوام کو سسکتا دیکھ کر خاموشی سے اپنی باری کا انتظار کرتے رہے لیکن اب اپنی کرسی پر آمر کا سایہ دیکھتے ہی بلبلا اٹھے ہیں، ایک طرف عوامی نشینل پارٹی کی تیاری ہے جہاں انکی سونے کے انڈے دینے والی مرغی موت کے قریب ہے، ایک طرف متحدہ قومی موومنٹ کی تیاری ہے جو عالمی سیاست کے ناپاک کھیل میں پلید ترین موھڑے کی حثیت سے اس ملک میں فساد برپا کر کے اسکے ٹکڑے کرنے کو تیار ہے، ایک طرف جرنیل ہے جو اس جمہوری حکومت کو اپنے آپ مرتا دکھانا چاہتا ہے۔

ایک طرف یہودی انٹلیجنس اجینسی موساد پاکستانی ایٹمی اثاثوں پر قبضے کے لئے سی آئی اے  اور را کی مدد کر رہی ہے، ایک طرف بھارت اپنی کولڈ اسٹرٹیجی کو ہوٹ کرتے ہوۓ پاکستان پر (ڈیموں سے پانی بہا کر، تحریک_طالبان پاکستان کو اسلحہ و خوراک پھنچا کر، پاکستان میں خودکش حملے کروا کر، افغان حکومت سے ملکر عالمی میڈیا میں پاکستان کو دہشتگرد کہلوا کر، راحت فتح علی سے پاکستانی بچے بلوا کر) جنگ مسلّط کر چکا ہے، ایک طرف امریکا ڈرون حملوں اور اپنے ١٠٠٠ سے زائد فوجیوں اور خفیہ سیکورٹی تنظیموں کے ذریعے فرقہ واریت اور دہشتگردی کو فروغ دے رہا ہے اور ایک طرف قرض دینے والے عالمی ادارے جو ہمارے حکمرانوں کے جیب بھر کر اس قوم کو ہمیشہ کے لئے گروی رکھنے کی کوشش میں ہے۔

لیکن ایک طرف الله کی تدبیر ہے جس نے اس قوم میں اب بھی امید کی کرن جگاۓ رکھی ہے اور غدداروں کے مقابلے میں محب_ وطن انسانوں کو بھی پیدا کیا ہے جو اپنے بھائیوں کی مدد اور اسلامی نظام کے قیام میں دن رات ایک کر رہے ہیں اور بیشک الله کی تدبیر بھت بلند و پاک ہے، الله ہمیں اس تدبیر کا حصّہ بناۓ جو اس نے پاکستانی امّت کے عروج کے لئے منتخب کی ہے. آمین۔

 

© 2007-2010. All rights reserved. PakNationalists.com
Verbatim copying and distribution of this entire article is permitted in any medium
without royalty provided this notice is preserved.